نئی دہلی: فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ایف اے او کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ تعلقات کو نشان زد کرنے کے لئے 75 روپے مالیت کا ایک یادگاری سکہ جاری کیا۔وزیر اعظم نے عالمی یوم خوراک کے موقع پر نیشن17 نے حال ہی میں آٹھ فصلوں کی بایوفوریٹیڈ اقسام تیار کیں۔اس پروگرام میں حکومت نے زراعت اور تغذیہ کو ترجیح دی ہے اور بھوک ، غذائیت کی کمی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔اس کا مشاہدہ پورے ملک میں آنگنواڈیس ، کرشی وجیان مرکز ، نامیاتی اور باغبانی مشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمزور طبقوں اور عوام کو معاشی اور غذائیت سے مضبوط بنانے میں ایف اے او کا سفر بے مثال رہا ہے۔ ایف اے او کے ساتھ ہندوستان کی تاریخی وابستگی رہی ہے۔ ہندوستانی سول سروس آفیسر ڈاکٹر بنے رنجن سین 1956-1967ء کے دوران ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام جو امن کا نوبل انعام 2020 جیت چکا ہے ، اس کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ “بھارت کی جانب سے دالوں کے بین الاقوامی سال برائے 2016 اور ملیٹس کے بین الاقوامی سال 2023 کے لئے تجاویز کی ایف اے او نے بھی توثیق کی ہے۔”

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...