Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کسان احتجاج: کسانوں نے 6 فروری کو 3 گھنٹے کے لیے ملک بھر میں سڑکیں بند کرنے کا اعلان کیا

by | Feb 2, 2021

farmer

نئی دہلی، فروری 2: اے این آئی کے مطابق پیر کے روز دہلی کے سرحدی مقامات پر سنٹر کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز پورے ملک میں تین گھنٹے سڑکیں بند رکھیں گے۔

کسان یونینوں نے اعلان کیا ہے کہ 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ کسان رہنما بلبیر سنگھ راجیوال نے کہا ’’ہم دوپہر 12 سے شام 3 بجے کے درمیان سڑکیں بند کریں گے۔‘‘

سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے کہا کہ حکومت نے نئے بجٹ میں ہندوستان کے فوڈ کارپوریشن کو مالی مدد فراہم نہیں کی ہے۔

انھوں نے کہا ’’پچھلے سال ایم ایس پی پر فصلوں کی خریداری کے لیے ایف سی آئی کو قرضوں کے ذریعے مالی اعانت کے لیے بجٹ 1،36،600 کروڑ روپے مختص تھا۔ لیکن 85،000 روپے سے بھی کم خرچ ہوا۔ اس سال کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔ ایسی چیزیں کسانوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ یہ ایف سی آئی کو بند کرنے کی سازش ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ کسان ریاستی اور قومی شاہراہوں کی ناکہ بندی کریں گے۔

احتجاج کرنے والے کسان احتجاجی مقامات پر انٹرنیٹ اور بجلی کی فراہمی پر پابندی پر بھی مشتعل ہیں۔ معلوم ہو کہ سنٹر نے سنگھو، غازی پور اور ٹکری سرحدوں کے قریب انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو منگل کی رات تک بڑھا دیا ہے۔

اس سے قبل یوم جمہوریہ کی ٹریکٹر ریلی میں ہونے والے تشدد کے پیش نظر کسانوں نے بجٹ کے دن پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کے منصوبے کو ملتوی کردیا تھا۔ دہلی پولیس نے تشدد کے الزام میں اب تک 44 مقدمات درج کرکے 122 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...