Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’آئندہ تین ماہ میں عمرہ زائرین کی تعداد میں ہوگا اضافہ

by | Jan 13, 2022

جدہ:حج و عمرہ و زیارۃ امور کی قومی کمیٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ تین ماہ (رجب، شعبان اور رمضان المبارک) کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا-

العربیہ نیٹ کے مطابق 201 عمرہ کمپنیاں و ادارے عمرہ زائرین کو مملکت آمد سے لے کر وطن کے لیے روانگی تک بہترین خدمات فراہم کریں گے- یہ توقعات ایسے ماحول میں کی جا رہی ہیں جب پاکستان، انڈیا، ازبکستان، لیبیا، مصر، تیونس، الجزائر اور انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے کارروائی شروع کردی گئی ہے- باحشوان نے کہا کہ 201 عمرہ کمپنیاں و ادارے سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں اور عظیم الشان منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمرہ زائرین کو مطلوبہ سہولتیں ہروقت فراہم کریں گے-

عمرہ زائرین اطمینان و سکون اور امن وسلامتی کے ماحول میں طواف، سعی اور زیارت کی سعادت حاصل کرسکیں گے- باحشوان نے کہا کہ عمرہ کمپنیاں و ادارے عمرہ زائرین کی منفرد میزبانی کے لیے ہوٹلوں میں رہائش، اندرون مملکت ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی سہولیات کی تیاریاں کرچکے ہیں-عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے مسجد الحرام میں عمرے و نماز اور مسجد نبوی نیز روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول پر حاضری کے حوالے سے اپائنمنٹ کی تیاریاں بھی کرلی ہیں-

عمرہ زائرین کو وہ تمام آسانیاں اور سہولتیں مہیا کی جائیں گی جن کی انہیں ضرورت ہوگی- وزارت حج و عمرہ زائرین سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہی ہے- وزارت اس حوالے سے عمرہ کمپنیوں و اداروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی اور ان سے ربط و ضبط بھی پیدا کرے گی-

باحشوان نے توجہ دلائی کہ بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں میں ہوٹلوں، کاروباری اداروں، ٹرانسپورٹ کے وسائل، ریستورانوں، شاپنگ سینٹرز کا کاروبار بہتر ہوگا- دریں اثنا وزارت حج و عمرہ نے تاکید کی ہے کہ زائرین مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں حاضری کے موقع پر سماجی فاصلے کی پابندی کریں- حفاظتی ماسک استعمال کریں- اس سے وہ خود بھی کورونا وائرس لگنے سے محفوظ رہیں گے اور دوسرے بھی وائرس کی گرفت میں نہیں آئیں گے-

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...