علی گڑھ:( نامہ نگار)
اتر پردیش کے انچارج اور اقلیتی کانگریس کے قومی کنوینر ڈاکٹر اعظم بیگ انچارج بنائے جانے کے بعد سے مسلسل ریاست کے دورے پر ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے شاہجہاں پور، بریلی، بدایوں، رامپور، انتخابی پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں، آج علی گڑھ پہنچے جہاں اولڈ بوائز لاج پر اے، ایم، یو کوآرڈنیشن کمیٹی کے زیر اہتمام کنونشن میں شرکت کی اورہوٹل علیگ میں کانگریس کول کے امیدوار مسٹر وویک بنسل کی موجودگی میں ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیم ڈاکٹر اعظم بیگ کے کوآرڈی نیٹریوسف خان کےمطابق ڈاکٹربیگ نے کہاکہ وویک بنسل کی جیت ہم سب کی جیت ہوگی، ڈاکٹر اعظم بیگ نے اس موقع پر اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر سلمان امتیاز کو علی گڑھ شہر سے پارٹی کا امیدوار بنانے پر اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کانگریس پارٹی نے اپنا کام کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان ساتھیوں کو یہاں سے جیت کر اسمبلی میں بھیجیں تاکہ اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر اعظم بیگ کے ساتھ اے ایم یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق جنرل سکریٹری ابرار احمد چیکو میں موجود تھے۔