Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لاہورمیں دھماکہ: تین افراد ہلاک،22 زخمی

by | Jan 20, 2022

لاہور: پاکستان کے قدیم شہر لاہورمیں پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس سے متعدد عمارتوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان لاہور پولیس رانا عارف نے بتایا کہ تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بم پرائز بانڈ کی دکان کے باہر موجود موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ 22 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔‘

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انارکلی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔‘

انہوں نے اس دھماکے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مُٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، یہ واقعہ امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے۔‘

ہندوستانی صحافی آدیتہ راج کول اس کی ویڈیو ٹوئٹ کی ہے:

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...