Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اویسی کا دوپارٹیوں سے ہوا اتحاد،دو وزیر اعلیٰ بنائیں گے

by | Jan 22, 2022

لکھنؤ:(ایجنسی)

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کو آخر کار کچھ اتحادی مل گئے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے آج اترپردیش میں بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔ اس اتحاد کو ’بھاگیداری پریورتن مورچہ‘کا نام دیا گیا ہے۔ اویسی اور کشواہا کے علاوہ اس میں بھارت مکتی مورچہ کے وامن میشرام بھی شامل ہیں۔

 

 

 

اس کے ساتھ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر ہمارا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو 2 وزیر اعلیٰ ہوں گے، ایک او بی سی سے اور دوسرا دلت برادری سے۔ نیز تین نائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے، جن میں مسلم بھی شامل ہوگا ۔ بتا دیں کہ اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم پارٹی نے اب تک 26 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بابو سنگھ کشواہا بھی کئی امیدواروں کا اعلان کرچکے ہیں ۔

وہیں یوپی کے سابق کابینہ وزیر اور جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ بابو سنگھ کشواہا نے کہا کہ ابھی کئی اور پارٹیاں ہمارے ساتھ آنا چاہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کہا کہ اس اتحاد کے آنے کے بعد اب لڑائی ایس پی اور بی جے پی کے درمیان نہیں رہ جائے گی ، بلکہ اب لڑائی بی جے پی اور ہمارے مورچہ کے درمیان ہوگی۔

 

 

 

 

 

قابل ذکر ہے کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی نے اتر پردیش میں 100 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اویسی مسلسل سماج وادی پارٹی کے ساتھ رابطے میں تھے اور سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتے تھے، لیکن ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے اویسی کی پارٹی پر بھروسہ نہیں کیا ۔

 

 

 

اس سے پہلے اوم پرکاش راج بھر نے اسد الدین اویسی کے ساتھ مل کر بھاگیداری سنکلپ مورچہ کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم یہ مورچہ بھی زیادہ دنوں نہیں چل سکا اور راج بھر اکھلیش یادو کی سائیکل پر سوار ہو گئے ۔ اس کے بعد اویسی کو امید تھی کہ راج بھر انہیں اپنے ساتھ لیں گے اور ایس پی کی رضامندی سے کچھ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے ، لیکن اکھلیش نے اویسی کی پارٹی کو گلے لگانے سے پرہیز کیا ۔

بتادیں کہ اُترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ 10 فروری سے شروع ہوگی۔ اُترپردیش میں دیگر مرحلوں میں رائے دہی 14,20,23,27فروری ، 3 اور 7 مارچ کو ہوگی۔ وہیں یو پی الیکشن کے نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...