ہماچل :پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ،6کی موت

اونا: ہماچل پردیش کے اونا میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔

اس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 15 سے زیادہ لوگ جھلس گئے ہیں۔

اس حادثے میں کئی لوگوں کے زندہ جل جانے کی خبر ہے۔

فی الحال فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم موقع پر راحت اور بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زوردار اور خوفناک تھا کہ قریبی فیکٹریوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں6 خواتین بھی شامل ہیں اور سبھی ایک ہی پٹاخہ فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *