Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستانی۔اسرائیلی اداکارائیں نیٹ فلکس کے جاسوس کا کردار میں

by | Mar 9, 2022

عالیہ بھٹ اپنے کیریئر میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈبیو کرنے جارہی ہیں کیونکہ نیٹ فلکس نے اپنی اگلی فلم کے لیے ان کا انتخاب کرلیا ہے۔

نیٹ فلکس انڈیا نے انسٹاگرام پوسٹ میں مبدھ کو اعلان کیا ہے کہ عالیہ بھٹ ’ہارٹ آف سٹون‘ نامی فلم کا حصہ ہوں گی اور ان کے ساتھ اس فلم میں معروف اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈت بھی جلوہ گر ہوں گی۔

ان دونوں اداکاراؤں کے علاوہ آئرش اداکار جیمی ڈورنن بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ اس فلم کی کہانی کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی لیکن نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’انٹرنیشنل سپائی تھرلر‘ ہوگا جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید اس فلم میں عالیہ بھٹ کسی جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل اسرائیلی اداکارہ جو کہ دنیا بھر میں ’ونڈر ویمن‘ کے نام سے مشہور ہیں ان کی آخری فلم بھی نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ گیل گیڈٹ کی فلم ’ریڈ نوٹس‘ میں ہالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار ڈیوائن جانسن اور ریان رینلڈز بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ کی آخری فلم پچھلے مہینے ریلیز ہوئی تھی جس کا نام ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ تھا۔ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ بھنسالی پروڈکشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ فلم نے اب تک 108.3 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

یہ فلم کامتھی پورہ کی گنگوبائی کی زندگی کے سفر کا بیان کرتی ہے جو ممبئی کے مافیا کی سب سے طاقتور شخصیات میں سے ایک تھیں۔ عالیہ بھٹ نے فلم میں گنگوبائی کا کردار ادا کیا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...