Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وقف بورڈ کی ترجیحات میں ہے کینسر اسپتال کا قیام :ڈاکٹر انداربی

by | Apr 18, 2022

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں قائم مدرسوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف کا اثاثہ جس کسی کے پاس ہوگا اس کو ہر حال میں واپس لایا جائے گا۔

موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز پورٹل کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’سال 2014 سے ہماری (بی جے پی) حکومت نے جو اقدام اٹھائے ان سے یہ بات یقینی بن گئی کہ وقف اثاثے ضائع نہ ہوجائیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’اگر یہاں (جموں وکشمیر میں) حکومت نے چاہا ہوتا تو یہاں کی وقف حکومت کو مالی امداد فراہم کرتی ہوتی‘۔ ڈاکٹر انداربی نے کہا کہ وقف میں ایکٹ کے مطابق اصلاح بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرائن بورڈ، ماتا ویشنو دیوی ٹرسٹ وغیرہ نے بہت کام کیا اور یہ تب ہی ممکن بن گیا جب یہ سرکار کے صحیح ہاتھوں میں لگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے حساب لینا بھی ہے اور دینا بھی اور نئے پروجیکٹس کو بھی شروع کرنا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...