Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اردو یونیورسٹی میں داخلے کا اعلان جاری

by | May 9, 2022

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے سال 23-2022 کے داخلے کا اعلان جاری کر دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے کئے جائیں گے۔

اس کی اطلاع یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے دی گئی۔ اس سال یو جی سی نے تمام سنٹرل یونیورسٹیز کے انڈر گریجویٹ کے کورسز میں سی یو ای ٹی(سنٹرل یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ) کے ذریعے داخلے کا اعلان کیا ہے، جس میں مانو کے بھی دیگر انڈر گریجویٹ کے کورسز کو شامل کیا گیا ہے۔

سی یو ای ٹی کے رجسٹریشن کا آخری تاریخ22مئی مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مانو میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن اور پروفیشنل ڈپلومہ جو کہ انٹرنس پر مبنی میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں، تمام طلبہ جو مانو میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ مقررہ تاریخ کے اندر ہی اپنے رجسٹریشن فارم مکمل کر لیں، تاکہ داخلے کی کاروائی یقینی بنا سکیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہمیشہ سے سرگرم رہنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او (اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے گزشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی طلبہ کے آسانی کے لئے ہیلپ لائن ڈیسک کا انعقاد کیا ہے جس کے ذریعے مختلف کورسز میں طلبہ کو رجسٹریشن کے دوران پیش آرہی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے۔

اس ہیلپ لائن ڈیسک سے طلبہ کی ایک کثیر تعداد جو رجسٹریشن کی پریشانیوں سے دو چار ہیں وہ مستفیض ہو رہی ہے۔

نہ صرف ہیلپ لائن بلکہ وہ طلبہ جن کے آس پاس رجسٹریشن کے سہولیات مہیا نہیں ہیں، جس سے وہ رجسٹریشن کو لے کر پریشان ہوتے ہیں، ایسی حالت میں ایس آئی او ان کے رجسٹریشن فارم کو بھی مکمل کر کے مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

اس ضمن میں ایس آئی او مانو یونٹ کے صدر طلحہ منان خان نے بتایا کہ چونکہ مانو میں داخلے کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد پسماندہ علاقوں سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انھیں رجسٹریشن فارم بھرنے میں طرح طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، طلبہ کے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ایس آئی او گزشتہ کئی سالوں سے ایسے ہیلپ ڈیسک مہیا کراکے ان کی مدد کرتی آرہی ہے اور ان شا اللہ آگے بھی کرتی رہے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس ہیلپ لائن ڈیسک کے ذریعہ روزانہ کم و بیش 15 سے 20 فون کالز و کئی وہاٹس ایپ میسیجز موصول ہوتے ہیں، جس سے متعلق طلبہ کو مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

درج ذیل ہیلپ لائن ڈیسک کے نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:

عبدالمقیت (سی یو ای ٹی۔ یوجی کورسز) 9580303655۔

اشہد شیرازی (پی جی کورسز) 7838618075

محمد رمیز (پی ایچ ڈی) 9932834089

نوشاد (پروفیشنل کورسز) 9771825046۔

Recent Posts

وفا پارک فیڈریشن ریزرو پلاٹس کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے: نجیب ملا

وفا پارک فیڈریشن ریزرو پلاٹس کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے: نجیب ملا

معیشت نیوز نیٹ ورککوسہ (ممبرا)، 27 جولائی 2025ممبرا،کوسہ کے الماس کالونی میں واقع وفا پارک ان دنوں مختلف حوالوں سے شاہ سرخیوں میں ہے۔ کبھی مسجد کی تعمیر غیر قانونی زمین کے حوالے سے تو کبھی غیر قانونی تعمیرات اور ڈرگ مافیا کے حوالے سے۔ فی الحال وفا پارک کی مسجد عمر سے...

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...