Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہریانہ کے مانیسر میں مسلم تاجروں کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان

by | Jul 4, 2022

بجرنگ دل اور وی ایچ پی کا انتظامیہ کو الٹی میٹم، گجرات کے بناس کانٹھا میں بھی بائیکاٹ کا حکم نامہ وائرل

نئی دہلی۔ ۳؍جولائی: ہریانہ کے مانسیر میں اتوار کو مندر میں منعقدہ ایک پنچایت نے ہندو سماج کی نمائندگی کا دعوے کرتے ہوئے مسلم دکانداروں اور تاجروں کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے پنچایت نے کہاکہ وہ اپنے اپنے گائوں میں مسلم تاجروں کے معاشی بائیکاٹ کو نافذ کرنے کےلیے علاقائی سطح پر کمیٹیاں بنائیں۔ پنچایت میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے اراکین سمیت ۲۰۰ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا، میٹنگ میں مانسیر، دھاہیڑا اور گروگرام کے قریب کے گائوں والوں نے شرکت کی تھی۔ پنچایت کے اراکین نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا جس میں کہاگیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کیاجائے اس کی فوری تحقیقات ہونی چ اہئے اور غیر قانونی طور سے رہنے والوں کو بے دخل کیاجاناچاہئے، وہ لوگ تبدیلی مذہب کرانے میں شامل ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ دوسری جانب گجرات بناس کانٹھا کے ایک گائوں میں گرام پنچایت کا ایک لیٹر ہیڈ وائرل ہورہا ہے جس میں مسلم پھیری والوں سے سامان نہ خریدنے کی اپیل کی گئی ہے، اگر کوئی خردیتا ہے تو اس پر ۵۱۰۰ کا جرمانہ لگایاجائے گا، اس پر سرپنچ کے دستخط اور مہر بھی ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ نے اسے فرضی بتایا ہے۔ فری لانس صحافی اشرف حسین کے ٹوئٹ کے مطابق ’’معاملہ سامنے آنے کے بعد گرام پنچایت نے دوسرا لیٹر پیڈ جاری کرکے کہاکہ پہلے جو لیٹر پیڈ میں مسلم کمیونٹی کا نام تھا وہ غلطی سے لکھا گیا تھا‘‘۔ جبکہ لوک مت نے اپنے پورٹل پر لکھا ہے کہ پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ لیٹر پیڈ کے ذریعہ جو بھی حکم دیاگیا ہے وہ غیر سرکاری ہے اب ہم اس پر ایکشن بھی لے رہے ہیں۔ آج تک کی خبر کے مطابق یہ معاملہ بناس کانٹھا کا ہے جہا ںپر اس طریقے سے لیٹر پیڈ پر یہ حکم جاری کرکے مسلم پھیری والوں سے سامان نہ خریدنے کی بات کہی گئی ہے بتایاجارہا ہے کہ یہ حکم ادے پور میں ٹیلر کے قتل کے پیش نظر دیاجارہا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...