Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پیداوار میں کمی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

by | Sep 7, 2022

ریاض:    تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے یہ اضافہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان اتفاق کے بعد ہوا کہ پیداوار میں کچھ کمی کی جائے گی تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث عالمی بازار میں تیل کا بھاؤ کچھ بڑھ جائے گا- برآمد کرنے والے ملکوں اور ان کے اتحادیوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیداوار میں معمولی کمی پر اتفاق کیا ہے جس کی وجہ سے پیر کو تیل کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ ہو گیا۔ عرب نیوز کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم، جس میں روس بھی شامل ہے، کو اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تنظیم نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل کی کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا کہ ’پیداوار کی سطح صرف ستمبر 2022 کے مہینے کے لیے ہے۔‘ مشرقی ٹائم زون کے مطابق پیر کو صبح نو بج کر 14 منٹ پر نومبر کی فراہمی کے لیے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.43 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 96.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی جو اس کی قیمت میں 3.7 فیصد اضافہ ہے۔

یو ایس ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کروڈ گذشتہ سیشن میں 0.3 فیصد اضافے کے بعد 2.94 ڈالر یا 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 89.87 ڈالر پر تھا۔ امریکی مارکیٹ پیر کو عام تعطیل کی وجہ سے بند رہی۔ اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اوپیک پلس نے’تیل کی حالیہ منڈی پر اتار چڑھاؤ کے منفی اثرات، لیکویڈیٹی میں کمی اور مارکیٹ کے استحکام اور اس کے مؤثر انداز میں کام کی معاونت کرنے کی ضرورت کا جائزہ لیا۔

بیان کے مطابق: ’اجلاس نے نوٹ کیا کہ زیادہ اتار چڑھاؤ اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر مارکیٹ کے حالات کا مسلسل جائزہ لینے اور ضرورت پڑنے پر مختلف شکلوں میں پیداوار میں فوری ردوبدل کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کہ اوپیک پلس کے پاس تعاون کے موجودہ نظام کے اعلامیے کے تحت عزم، لچک اور وسائل موجود ہیں تا کہ چیلنجوں سے نمٹا اور مارکیٹ کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔‘ یہ کٹوتی عالمی طلب کا صرف 0.1 فیصد ہے۔ فارن ایکسچینج کمپنی اوآنڈا کارپوریشن کے تجزیہ کار کریگ ایرلم کا کہنا ہے کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو گروپ، مارکیٹوں کو کسی بھی چیز کے مقابلے میں زیادہ بھیجنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جو ہم نے مارکیٹس کی طرف سے دیکھا کہ وہ بدترین صورت میں زیادہ تر قیمت تھی۔‘ چیئرمین اوپیک پلس نے کہا کہ ضروری ہوا تو وہ مارکیٹ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اوپیک اور غیر اوپیک ملکوں کی وزراتی کانفرنس بلانے پر غور کیا جائے گا۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ او

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...