*دعوتِ اسلامی ہند کے ریاستی صدر وقار عطاری کا ضلع جلگاؤں دورہ*   

   دینی کاموں کو مظبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کا مشورہ
                               جلگاؤں( عقیل خان بیاولی):    دعوتِ اسلامی ہند کے ریاستی صدر وقار عطاری نے حال ہی میں ضلع جلگاؤں کا دورہ فرمایا اور دینی کاموں کو مظبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا مشورہ بھی  فرمایا ساتھ ہی بھساول کے مشہور چوڑی مارکیٹ میں تاجران کے درمیان بیان فرمایا موصوف نے تاجران کو علمِ دین حاصل کرنے کے حوالے سے نصیحت کی کہ ہمارے  امام امامِ اعظم ابوحنیفہ جو کہ ایک بہت بڑے عالم، مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑے تاجر بھی تھے لیکن اُنہوں نے دین کی ایسی خدمت کی کہ مسلمان قیامت تک اُن کے علم سے فیض‌ یاب ہوتے رہیں گے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی تجارت کے ساتھ علمِ دین بھی حاصل کرتے رہے  اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ  دعوتِ اسلامی نے علم دین سیکھنا اور بھی بہت آسان کردیا ہے آپ گھر بیٹھے اپنی سہولیت کے ساتھ بھی علمِ دین حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے دعوت اسلامی ہند 32 طرح کے  آن لائن کورسیز چلارہی ہےآپ ان کورسیز کے ذریعے بھی علمِ دین حاصل کر سکتے ہیں موصوف نے بھساول  میں زیرِ تعمیر مسجد و دارالعلوم کا بھی دورہ فرمایا اور تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اِس کے بعد جلگاؤں سپریم کالونی میں حال ہی شروع ہوئے جامعۃ المدینہ عالم کورس کا دورہ کیا اور  منتظمین سے  مشورہ فرمایا اس وقت اُن کے ساتھ نا سک ڈویژن کے صدر عبدالستار عطاری، جلگاؤں ضلع  صدرا زبیر عطاری و دیگر مقامی ذمہ داران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *