نئی دہلی : گوتم اڈانی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے جمعہ کو بڑا تبصرہ کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں میڈیا رپورٹنگ پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے عدالت کے حتمی حکم تک میڈیا کو اڈانی ہنڈن برگ کیس کی رپورٹنگ سے روکنے کی درخواست کو بھی خارج کر دیا۔
اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پارڈی والا کی بنچ نے کہا کہ ہم میڈیا کو کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کرنے والے ہیں۔ اس سے قبل ۱۷؍فروری کو عدالت عظمیٰ نے اسٹاک مارکیٹ کے لیے ریگولیٹری اقدامات کو مضبوط کرنے کے لیے ماہرین کے ایک مجوزہ پینل پر مرکز کے مشورے کو سیل بند لفافہ میں قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ وہ سرمایہ کاروں کے مفاد میں مکمل شفافیت برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ اس لیے مرکز کی تجویز کو سیل بند لفافے میں قبول نہیں کریں گے۔ بنچ نے کہا تھا، “ہم آپ کے مہر بند لفافے کیتجویز کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ ہم مکمل شفافیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔”
سپریم کورٹ نے ہندنبرگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے حصص میں گراوٹ سے متعلق دائر درخواست ر اپنا حکم محفوظ کر لیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کی۔