Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

موسم گرما سے پہلے ہی کولنگ مصنوعات، سافٹ ڈرنکس کی مانگ میں اضافہ، فروری میں قیمتیں۷؍سے ۲۵؍فیصد بڑھ گئیں

by | Feb 28, 2023

نئی دہلی : اس مہینے ائیر کنڈیشنڈ اورفریج کی فروخت میں ۱۰؍ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سافٹ ڈرنکس، دودھ کے مشروبات، پانی اور آئس کریم بھی زیادہ فروخت ہونے لگی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں ۷؍تا ۲۵؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے مہینوں میں فروخت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ایسے میں کمپنیوں نے پیداوار بڑھانا شروع کر دی ہے۔
درحقیقت ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں دن کا درجہ حرارت کئی سالوں کے ریکارڈ کو چھو رہا ہے۔ عام طور پر فروری میں ایسا نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے گرمیوں میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی مانگ بڑھنے لگی ہے۔ نتیجے کے طور پر ایل جی ، گودریج ایپلائینسز اور پیناسونک جیسی کمپنیاں اے سی فریج کی تیاری میں ۱۰۰؍ فیصد اضافہ کر رہی ہیں۔
دنیا بھر میں پیپسی کو کی سب سے بڑی فرنچائزی ورون بیوریجز نے گزشتہ سال دسمبر سے انوینٹری میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارت میں، کمپنی مدھیہ پردیش اور راجستھان میں دو نئے پلانٹ بھی لگا رہی ہے، ساتھہی ۶؍ موجودہ پلانٹس کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے۔
ایل جی انڈیا: کلبھوشن بھاردواج، سینئر جنرل منیجر، نے کہا، “مہنگائی کے باوجودایف ایم سی جی کمپنیوں نے بھی پروڈکشن بڑھانا شروع کر دی اے سی فریج جیسی وائٹ گڈز کے ساتھ ایف ایم سی جی مصنوعات کی پروڈکشن بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ کنسلٹنسی فرم ’ریڈسیر‘ کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ ۲۰۲۳ء میں موسم گرما کی کچھ مصنوعات کی زبردست فروخت ہونے کی امید ہے۔” یہ نوٹ ہندوستان یونی لیور، نیسلے، آئی ٹی سی اور اسپینسر ریٹیل جیسی کمپنیوں کے سیلز آؤٹ لک پر مبنی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...