Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

محمد علی رمضان کی تیاری زور و شور سے۔۔۔

by | Mar 26, 2023

رمضان کی آمد آمد ہے ۔گھروں میں صاف صفائی اور پھر سامان کی خریداری کی لمبی فہرست تقریبآ مکمل ہونے کو ہے ۔ رمضان المبارک کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔بازاروں میں بھی گاہکوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاری میں دکاندار بھی مصروف ہیں ۔کچھ افراد جو رمضان سے قبل ہی اپنی خریداری مکمل کر لیتے ہیں وہ بازاروں کا رُخ کرنے لگے ہیں

۔بھلے ہی بڑے بڑے شاپنگ مال یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اُن کی ضرورت کا ہر سامان ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہے ۔لیکن آج بھی تہواروں کے موقع پر لوگ روایتی انداز میں اُنہیں پرانے بازاروں اور گلیوں کا رخ کرتے ہیں جو ایک زمانے سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ۔دلّی کا جامع مسجد كا بازار ہو یا لکھنو کا چوک اور امین آباد علاقہ یا پھر ممبئی کا محمد علی روڈ ۔ساز و سامان اور ذائقہ دار کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ گاہکوں کے استقبال کی تیاری میں مصروف ہے ۔
محمد علی روڈ

ممبئی کا محمد علی روڈ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔یہاں سال بھر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔دور سے نظر آتی مینارہ مسجد کے قریب ہی ایک ریسٹورینٹ ہے” ما شاء اللہ” ۔ عبداللہ خان اور عبدالرحمن خان کا یہ ریسٹورینٹ سال کے گیارہ مہینے سیر و تفریح کی غرض سے ممبئی گھومنے آنے والے سیاحوں کے لیے 300 مختلف قسم کے کھانے تیار کرتا ہے تو ماہ رمضان میں اپنے 30 بہترین اور خاص کھانوں کے ساتھ اپنے ریسٹورینٹ میں آنے والے لوگوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔عبدالرحمن کہتے ہیں کہ رمضان میں وقت اور ضرورت کے مطابق ہمارے مینیو میں تبدیلی کی جاتی ہے۔لیکن ذائقہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ رمضان میں ہم ہر آرڈر کو میز تک پہنچانے میں صرف پانچ منٹ کا وقت لیتے ہیں تاکہ کسی کا بھی وقت ضائع نہ ہو ۔نہ گاہک کا نہ ہمارا اور نا ہی اپنی باری کا انتظار کرتے گاہک کا ۔لیکن پھر بھی ریسٹورینٹ کے باہر لوگوں کو تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

ایک شام مغلائی کھانوں کے نام

لذیذ اور ذائقہ دار کھانے کی مہک بھوک میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔ماشاءاللہ ریسٹورینٹ میں کئی طرح کے کباب لوگوں کی پہلی پسند ہیں۔کباب کا نام لیا جائے اور منہ میں پانی نہ آئے یہ کیسے ممکن ہے؟چکن ریشمی کباب ،مٹن چانپ تندوری ،شاہی تندور پلیئر ،چکن رول کے ساتھ ہفتہ کے سات دن الگ بریانی موجود ہو تو ساتوں بریانی کا لُطف لینے کے لیے یہاں بار بار آنا پڑے گا ۔محمد علی روڈ پر واقع ماشااللہ ریسٹورینٹ کا دوسرا آؤٹ لیٹ ماہم درگاہ کے پاس ذائقہ کے شوقین افراد کے لیے موجود ہے ۔2007 میں قائم ماشاء اللہ ریسٹورنٹ ذائقہ ،لذت ،معیار کے لیے تو مشہور ہے ہی ،ساتھ ہی مناسب قیمت بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے ۔بہترین کھانا اور وہ بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہونے کے سبب ایک مرتبہ آنے والا گاہک پرمنینٹ گاہک بن جاتا ہے ۔ اسکے علاوہ اسٹریٹ پر موجود ہوٹلس بھی موجود ہیں جہاں رمضان میں ایک مہینے رات کے وقت تل رکھنے کو جگہ نہیں۔۔

کھاؤ گلی میں فیملی ریسٹورنٹ

عبداللہ کہتے ہیں کہ ہمارے دادا کا بیکری کا بزنس تھا ۔نانا بھی کپڑوں کی تجارت کرتے تھے ۔والد بھی بزنس کرتے تھے لیکن خالص ریسٹورنٹ یعنی کھانے کا بزنس ہم نے ہی شروع کیا ۔ابتدا میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب حالات بہتر ہیں۔کوئی بھی ٹورسٹ جب ممبئی آتا ہے تو وہ گیٹ وے آف انڈیا جائے گا ،نریمن پوائنٹ جائے گا ،حاجی علی درگاہ جائے گا ،سدہی ونائک مندر بھی جائے گا اور پھر محمد علی روڈ پر ضرور آئے گا ۔یہاں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے لیے کسی مناسب اور معقول جگہ کی کمی محسوس کی جاتی تھی ۔ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم بازار میں گھوم پھر کر آئے تھکے ہوئے لوگوں کو کھانے کے ساتھ تھوڑا آرام بھی دے سکیں ۔عبدالرحمن کہتے ہیں کہ ہمارے ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کا معقول انتظام ہے ۔
کھانے کے لیے کہاں ؟
خریداری کی غرض سے ممبئی اور بالخصوص محمد علی روڈ پر جانے کا ارادہ ہو تو سامان خریدنے سے قبل مارکیٹ کا جائزہ لیں پھر کچھ خریدیں لیکن جب بھوک سٹائے تو بہترین اور ذائقہ دار کھانے کے لیے ماشاء اللہ ریسٹورنٹ موجود ہے جہاں اِس مرتبہ رمضان کے دوران میٹھے میں گلاب جامن ،مال پوا ،فرنی اور ربڑی کے ساتھ شیر خرما کو بھی مینیو میں شامل کیا جا رہا ہے ۔
میٹھے کے لئے سلیمان عثمان بیکری اور یہاں بنے مالپوہ ،نورانی سویٹس کی لسی اور فالودہ گجراتی پکوان ساندل اور بھانڈولی کے لئے یہ علاقہ دور دراز کے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے ۔۔۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...