نئی دہلی،( یواین آئی) سابق نائب صدر جمہوریہ حامدانصاری آئندہ 30 مارچ کو اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ اطلاع آج یہاں تقریبات کمیٹی کے کنوینر معصوم مرادآبادی نے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس باوقار تقریب میں ملک بھر سے سرکردہ صحافیوں کو مدعو کیا گیا...
