Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسلامی بینکنگ اور فائنانس کے عالمی تعلیمی ادارے

by | May 21, 2014

لندن اسکول آف بزنس اینڈ فائنانس برطانیہ کا مشہورآن لائن معاشی تعلیمی ادارہ ہے جہاں انویسٹمنٹ بینکنگ اور اسلامک فائنانس میں ایم ایس سی کی تعلیم دی جاتی ہے ان کی ویب سائٹ http://www.isbf.org.uk/ پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار سکیوریٹیز اینڈ انویسٹمنٹ برطانیہ کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جو سکیوریٹیز اور انویسٹمنٹ انڈسٹری میں اپنی خدمات انجام دیتا ہے ۔لندن اسٹاک ایکسچینج سے معاہدے کے ساتھ پوری دنیا کے 89ممالک میں 40000ممبران ہیں ۔اس ادارے نے اسلامک فائنانس کا کورس شروع کیا ۔ان کی ویب سائٹ www.cisi.orgپر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس ٹریننگ برطانیہ کے ہی اس ادارے میں اسلامی معاشیات اور بینکنگ کی تعلیم دی جاتی ہے۔http://www.islamicbankingcourses.com/ پر مزید معلومات کے لئے وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکائونٹس بھی برطانیہ کا ادارہ ہے جہاں اسلامی فائنانس پر اڈوانس ڈپلوما،ڈپلومااور سرٹیفکیٹ کورس کرایا جاتا ہے ان کی ویب سائٹ http://www.cimaglobal.com/پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی تُن عبد الرزاق ملیشیا کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر فائنانشیل سیکٹر کی تعلیم کا بہتر انتظام ہے۔یہاں پر گلوبل اسلامک فائنانس میں ایم بی اے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ان کی ویب سائٹ http://www.unirazak.edu.my/ پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

انٹر نیشنل سینٹر فار ایجوکیشن اِن اسلامک فائنانس (INCEIF) بھی ملیشیا کا تعلیمی ادارہ ہے جس نے اپنی تعلیم کو اسلامی معاشیات کے لئے مختص کیا ہے وہاں سے طلبہ اسلامی فائنانس میں ماسٹر،پی ایچ ڈی،اور انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ اسلامک فائنانس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔ان کی ویب سائٹ http://www.inceif.org/ پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

آئی بی ایف آئی ایم (IBFIM) ملیشیا کا تعلیمی ادارہ ہے 2001میں اپنے قیام کے بعد ہی اس ادارے نے اسلامی معاشیات پر جدید کورسیز شروع کیا ہے اور مختصر مدت میں ہی اس نے اپنی گرفت بنا لی ہے۔یہاں پر اسلامی فائنانس کے بہت سارے کورسیز ہوتے ہیں ان کی ویب سائٹ http://www.ibfim.com پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

انٹر نیشنل شریعہ ریسرچ اکیڈمی فار اسلامک فائنانس (ISRA) اسلامک فائنانس میں شریعہ ایشوز پر ریسرچ کا یہ اہم ملیشیا کاتعلیمی ادارہ ہے۔ان کی ویب سائٹ http://www.isra.my/ پر وزٹ کر کے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سکیوریٹیز انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن(SIDC) ملیشیا میں واقع یہ ادارہ بھی اسلامی فائنانس پرمختلف تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے ،یہاں شرعی مشیر ،اسلامک مارکیٹنگ پروگرام وغیرہ جیسے کورس بھی چلائے جارہے ہیں ۔ان کی ویب سائٹ www.sidc.com.myسے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

سینٹر فار اسلامک فائنانس اسٹڈیز آف بحرین انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فائنانس خلیجی ملک بحرین میں واقع ہے۔جہاں اسلامک فائنانس میں ایڈوانس ڈپلومہ اور فقہ المعاملات میں بھی ایڈوانس ڈپلومہ کرایا جاتا ہے ۔ان کی ویب سائٹ www.bibf.com پر وزٹ کر کے معلومات لی جاسکتی ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف بحرین۔اسلامک فائنانس میں ایم بی اے کرانے والے اس ادارے کی خصوصیت یہ ہے کہ جو طلبہ دن بھر کام کاج کر رہے ہوں اور انہیں فاضل وقت میں پڑھائی کرنی ہو تو یہاں اس کی سہولت موجود ہے۔طلبہ www.ucb.edu.bhپر جاکر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

بحرین فائنانشیل ایکسچینج ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ۔اسلامک فائنانس کی تعلیم میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔www.bfx.bhسے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ایڈیکس بینک: بحرین میں واقع یہ بینک بھی اسلامک فائنانس میں بنیادی تعلیم فراہم کرتاہے ساتھ ہی طلبہ کو عملی مشق کا موقع بھی دیتا ہے۔www.addaxbank.com.enپر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی ہانگ کانگ میںHKUST بزنس اسکول جس کی ویب سائٹ www.bm.ust.hkہے۔آسٹریلیا میں لا ٹروب یونیورسٹی میلبورن اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس سے پوسٹ گریجویٹ کیا جاسکتا ہے www.latrobe.edu.au۔ جبکہ یونیورسیٹاس انڈونیشیا سے اسلامک بینکنگ میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے www.ui.ac.id/ed۔ ملیشیا کے دیگر اداروں میں www.uum.org.myیا www.iium.edu.my ۔یاپھر www.ums.edu.my نیز www.reading.ac.uk۔www.lsbf.org.uk۔ www.uqu.edu.sa۔ www.irti.orgپروزٹ کر کے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Recent Posts

رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں

اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی...

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

لائف انشورنس کو سمجھنا ۔ وقت کی اہم ترین ضرورت

ڈاکٹر علیم خان فلکی،صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد کیا وجہ ہے کہ یوں تو بے شمار بدترین حرام جیسے جھوٹ، جہیز، رشوت، سود، لوٹ، چوری وغیرہ میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی صورت میں ملوّث ہے لیکن جیسے ہی لائف انشورنس کا نام آتا ہے ہر ایک کی زبان پر پہلے...

مرکز المعارف کے شارٹ ٹرم انگلش لینگویج کورس کا آن لائن آغاز

مرکز المعارف کے شارٹ ٹرم انگلش لینگویج کورس کا آن لائن آغاز

ممبئی، 15/ جولائی (پریس ریلیز): ملک کا مشہور تعلیمی ادارہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،ممبئی نے علماء، ائمہ، حفاظ کے لیے تیار کردہ مختصر مدتی انگلش لینگویج کورس (SELC)کا 15 جولائی بروز بدھ کو با ضابطہ آن لائن آغاز کر دیا۔اس سے پہلے 90 دنوں پر مشتمل اس کورس...

دہلی حکومت کے تحت یونیورسٹیوں کے تمام امتحانات منسوخ

دہلی حکومت نے کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ماتحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا ہے نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی موجودہ صورتحال کے...