
ہندوستان میں اسلامی فائنانس کے تعلیمی ادارے
دانش ریاض

ہندوستان میں اسلامی فائنانس کے تعلیمی ادارے
ہندوستان میں اسلامی فائنانس کی ترقی کے امکانات نے یہاں کے تعلیمی اداروں کو اس بات پر مجبور کیا ہے کہ وہ بھی اسلامی مالیاتی نظام پر باقاعدہ طلبہ کی رہنمائی کریں اور ان کے سامنے ایک ایسا نصاب پیش کریں جو علم کے بعد عملی میدان میں بھی کامیابی کی ضمانت دے سکے۔ہندوستان میں علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے نہ صرف سب سے پہلے اس کورس کو متعارف کرایا اور بڑی تعداد میں فارغین کو عملی میدان میں اتارا ہے بلکہ وہاں کے فارغین اس باب میں آج نمایا ںکردار ادا کر رہے ہیں۔ذیل میں ان ہندوستانی اداروں کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے جہاں اسلامی فائنانس کی تعلیم دی جارہی ہے۔
٭اتر پردیش کے شہر علی گڈھ میں واقع علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں اسلامی بینکنگ و فائنانس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے ساتھ پی ایچ ڈی تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔یونیورسٹی مجوزہ فیس کے ساتھ طلبہ کو اقامتی سہولت بھی فراہم کرتی ہے جبکہ ماہرین معاشیات کی ٹیم طلبہ کی رہنمائی کے لئے موجود ہے۔تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amu.ac.inکا سہارا لیا جاسکتا ہے۔
٭کیرالہ کے شہر شانتا پورم میں واقع الجامعہ الاسلامیہ میں اسلامی معاشیات و فائنانس میں پوسٹ گریجویٹ کا ڈپلومہ کورس کرایا جاتا ہے۔مولاناڈاکٹر عنایت اللہ اسد سبحانی مد ظلہ شعبہ اسلامیات کے ڈین ہیں۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aljamia.netسے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیںاگر ممکن ہو تو طلبہ (04933-270439),-04933-271223پر فون کر کے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
٭ آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کا ادارہ قائم ہے جو اسلامی بینکنگ اینڈ فائنانس میں پوسٹ گریجویٹ کورسیز کراتا ہے۔ادارے کی ویب سائٹ www.islamicbankinst.comسے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭ آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد ہی میں المعہد العالی الاسلامی واقع ہے جس کے سر براہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ہیں۔موصوف نے اپنے ادارے میں بھی اسلامی فائنانس میں ڈپلومہ کا کورس شروع کیا ہے جس سے کثیر تعداد میں طلبہ استفادہ کر رہے ہیں۔جامعہ کی ویب سائٹ www.almahad.orgسے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭ کیرالہ ہی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف سرٹیفائڈ اسلامک فائنانشیل اینالسٹ سے سر ٹیفائڈ اسلامک فائنانشیل اینالسٹ سرٹیفائڈ شریعہ آڈیٹر کا کورس کیا جاسکتا ہے۔ان کی ویب سائٹ www.icifai.comسے تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
٭ تمل ناڈ و کے شہر چنئی میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائنانس اینڈ انشورنس کا ادارہ قائم ہے جو اسلامک بینکنگ فائنانس اینڈ انشورنس میں آن لائن کورس کراتا ہے۔ادارے کی ویب سائٹ www.iibfi.comسے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭ کرناٹک کے شہر بنگلور میں واقع ایتھیکا انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک فائنانس بھی ـ’’فائنانس ایکزکیوٹیو‘‘ اور’’ اسلامک اکائونٹنگ ‘‘میں طلبہ کی رہنمائی کا کام کر رہا ہے ۔ادارے کی ویب سائٹ www.ethicainstitute.comسے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں بی ایس ای انسٹی ٹیوٹ اور تاسیس کے اشتراک سے اسلامک بینکنگ ،فائنانس اینڈ کیپیٹل مارکیٹ پر آن لائن کورس شروع کیا گیا ہے ۔جس میں پوری دنیا کے طلبہ گھر بیٹھے شرکت کر سکتے ہیں۔محض 2000روپئے ادا کر کے سرٹیفکیٹ کورس میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے لئے www.bsebti.com پر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔