مہاراشٹر: ہڑتال پر گئے 600 ڈاکٹروں کو حکومت نے برخاست کیا

ممبئی، 24 جولائی (یو این بی): مہاراشٹر حکومت نے آج بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے حال میں ہڑتال کے دوران مریضوں کا علاج نہ کرنے کے سبب سرکاری اسپتالوں کے 600 ڈاکٹروں کی خدمات ختم کر دی تھیں۔ وکیل گنترن سداورتے کے ذریعہ داخل ایک مفاد عامہ عرضی میں کہا گیا کہ ہڑتال کے دوران ڈاکٹروں کی غیر موجودگی سے کم از کم 80 مریضوں کا انتقال ہو گیا تھا۔ جسٹس نریش پاٹل کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کسی آزاد ایجنسی سے یہ پتہ لگانے کو کہیں کہ کیا ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ اموات ہوئیں۔ عدالت نے ساتھ ہی حکومت سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے ہڑتال سے نمٹنے کے لیے ایک مستقل نظام سامنے لائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *