Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

گوگل ٹرانسلیٹر شام کے اعلی افسر کی ملازمت کھا گیا!

by | Aug 16, 2015

گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے تیارکردہ 'شاہکار' ریٹ لسٹ

گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے تیارکردہ ‘شاہکار’ ریٹ لسٹ

انٹرنیٹ کے مقبول سرچ انجن ‘گوگل نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی مہیا کر رکھی ہے مگر ‘گوگل ٹرانسلیٹر بعض اوقات اصل عبارت کا درست ترجمہ کرنے میں نہ صرف ناکام رہتا ہے بلکہ بعض اوقات مضحکہ معنیٰ اور یکسر مختلف مفہوم سامنے لاتا ہے جس کا اصل عبارت سے دور دور تک کا تعلق بھی نہیں ہوتا۔ ‘گوگل مترجم سافٹ ویئر کی مدد سے حال ہی میں شام کے محکمہ سیاحت نےاشیائے صرف کی ریٹ لسٹ بناتے ہوئے اشیا کا عربی سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا جو ایک لطفیہ تو بنا مگر ساتھ ہی ایک سینیرعہدیدار کی برطرفی پر بھی منتج ہوا ہے۔

شامی وزیر سیاحت بشر باجی

شامی وزیر سیاحت بشر باجی

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق اشیاء عربی سے انگریزی ناموں میں ترجمہ کرتے ہوئے جس فاش غلطی کا ارتکاب کیا گیا اس کا علم وزیر سیاحت بشر یازجی کو بھی ہوا جنہوں نے فوری طور پر دمشق میں محکمہ سیاحت کے “سروسز اینڈ کوالٹی” ڈاریکٹوریٹ کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق ریٹ لسٹ میں کئی اشیاء کے گوگل کے ذریعے کیے گئے ترجمے میں فاش غلطیاں سامنے آئیں۔ مثال کے طور پر “کوفی میٹ” کا ترجمہ انگریزی میں “کفی ڈیڈ”[مردہ کافی کیا گیا]۔ اسی طرح ایک دوسرا ترجمہ اسکینڈل”نسکافی کافی میت” کا ترجمہ Dead Nescafe Enough” کیا گیا۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ میں “حلیب”[دودھ] کا گوگل کی مدد سے ترجمہ Halib کیا گیا تھا۔
اشیاء کے غلط ترجمے کے بعد تیار کی گئی ریٹ لسٹیں دمشق کے مختلف بازاروں میں تقسیم بھی کر دی گئیں۔ جب کسی صارف نے ریٹ لسٹ پر توجہ کی تو اسے سرکاری افسران کے اس ‘کارنامے’ کا علم ہوا اور بات وزیر سیاحت تک جا پہنچی اور انہوں نے فوری طور پر متعلہ عہدیدار کو برطرف کر دیا۔

Recent Posts

ممتا نے 30,000 نوکریوں کا کیا اعلان ، 11,000 کو ملے اپوئنٹ منٹ لیٹر

ممتا نے 30,000 نوکریوں کا کیا اعلان ، 11,000 کو ملے اپوئنٹ منٹ لیٹر

                                                                                                                                                                                                      محمد شمیم حسین                                                        ...

وزارت خارجہ کی نکلی نئی بھرتی

وزارت خارجہ کی نکلی نئی بھرتی

 وزارت خارجہ نے لائبریری اینڈ انفارمیشن کیڈر میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پے میٹرکس میں لیول 11 میں لائبریری اینڈ انفارمیشن آفیسر(LIO) کے عہدے کو پرکے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ ان عہدوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔  وزارت خارجہ کے لائبریری اینڈ...

قابلیت کے باوجود رمسا اساتذہ روزگار سے محروم کیوں؟

قابلیت کے باوجود رمسا اساتذہ روزگار سے محروم کیوں؟

سرفراز احمد ٹھکر  پونچھ ہندوستان بھر میں نظامِ تعلیم میں بہتری لانے کے لئے اگرچہ مرکزی سرکار نے بہت سی اسکیمیں عمل میں لائیں اور بہت سے ایسے منصوبہ جات بنائے جن سے معیاری تعلیم کو فروغ مل سکے۔ مرکزی سرکار کی ان اسکیموں کا فائدہ بہت سی ریاستوں نے اٹھاتے ہوئے اپنے...

ایسٹ کوسٹ ریلوے: اپرنٹس کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

ایسٹ کوسٹ ریلوے: اپرنٹس کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

 نئی دہلی ہندوستانی ریلوے نےایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت اپرنٹس کے عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل امیدوار جو ان عہدوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ انڈین ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ rrcbbs.org.in پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرنے...