اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے لیے ممبئی میںاجلاس

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سرمایہ کاری اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے (تصویر : معیشت)
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سرمایہ کاری اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے (تصویر : معیشت)

ممبئی: (معیشت نیوز)
’’اتر پردیش سرمایہ کاری کے لحاظ سے انتہائی مفید مقام ہے جہاں سرمایہ کار بہتر فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن میڈیا میں اس کی شبیہ ایسی خراب کردی گئی ہے کہ لوگ وہاں جانے سے کتراتے ہیں‘‘ان خیالات کا اظہار اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ممبئی کےہوٹل ٹرائیڈنٹ میں منعقدہ اتر پردیش سرمایہ کاری اجلاس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’میڈیا میں ایسی تصویر بنائی گئی ہے کہ اتر پردیش میں جرائم زیادہ ہوتے ہیں ،وہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل نہیںہے حالانکہ یہ صرف واہمہ ہے ‘‘۔ اپنی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جب میں نے عامر خان کی مشہور زمانہ فلم ’’پی کے‘‘ دیکھی تو میری زبان سے نکلا کہ میں نے اسے ڈائون لوڈ کر کے دیکھا ہے میڈیا نے اسے ایسا باور کرایا گویا میں نے غیر قانونی طور پر اسے ڈائون لوڈ کیا ہے۔حالانکہ لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وزیر اعلیٰ کو پی ایف پی کی سہولت حاصل ہوتی ہے جس سے وہ فلمیں ڈائون لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔جب اس واقعہ میں اتر پردیش کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تو آپ باقی چیزوں کے بارے میں خود ہی سوچ سکتے ہیں۔‘‘

سرمایہ کاری اجلاس میں شریک ممبئی کی شخصیات
سرمایہ کاری اجلاس میں شریک ممبئی کی شخصیات

واضح رہے کہ اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے لیے ریاستی حکومت کوششیں کر رہی ہے اور ممبئی کے سرمایہ کاروں کو آمادہ کر رہی ہے کہ وہ یوپی میں جاکر سرمایہ کاری کریں۔لیکن اتر پردیش سے متعلق میڈیا میں جو رپورٹیں آتی ہیں اس سے بڑے سرمایہ کار خوفزدہ رہتے ہیں ۔ان کا یہ ماننا ہے کہ یو پی میں سرمایے کا تحفظ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *