کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے حصص کی ابتدائی فروخت

Cochin Shipyard

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل ) کے حصص کی ابتدائی فروخت (آئی پی او) کو منظوری دے دی ہے۔سی ایس ایل کی ابتدائی پیشکش کیلئے10 روپے کی قیمت والے 3,39,84,000 ایکویٹی شیئروں کی فروخت کو منظوری دی گئی ہے۔ جس سے 33984 کروڑ روپے کا سرمایہ حاصل ہوگا۔ اس میں سیبی کے قانون اور ضابطوں کے مطابق ملکی بازار میں کھلی پیشکش کے طورپر 10 روپے کی قیمت والے 2.26,56,000 تازہ شیئرز جبکہ حکومت ہند کے 10 روپے کی قیمت والے 1,13,28,000 شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔
سی ایس ایل کے ذریعے تازہ شیئرز درج ذیل علاقوں میںقلیل اور وسط مدت کے دوران توسیعی کاموں کیلئے رقم کی دستیابی کے مقصد سے جاری کئے جارہے ہیں۔(i)کوچین پورٹ ٹرسٹ علاقے میں انٹرنیشنل شپ ریپئرفیسلٹی (آئی ایس آر ایف) کا قیام۔ (ii) سی ایس ایل احاطے میں ایک بڑے ڈرائی ڈاک کا قیام تاکہ بڑے حجم والے ایئر کرافٹ کیریئرز‘ وی ایل سی سی وغیرہ جیسے بڑے جہاز تیار کئے جاسکیں اور پانی کے اندر چھوٹے جہازوں کی مرمت ہوسکے۔ سی ایس ایل کے سرکاری حصص کی سرمایہ کشی‘ اس سلسلے میں حکومت کے ذریعے کئے گئے فیصلے کا حصہ ہے۔ اس سے سی ایس ایل کی مالی حالت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے وسائل میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *