Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چینی کمپنیوں کاچھتیس گڑھ میں 6600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع

by | Apr 8, 2016

india china

رائے پور:(ایجنسی) چین کی اہم کمپنیوں نے چھتیس گڑھ میں تقریبا 6600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔
چین کے دورے پر گئے وزیر اعلی ڈاکٹررمن سنگھ کی موجودگی میں آج چین کی کمپنیوں نے 6600 کروڑ روپے (تقریبا 945 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے معاہدہ ایم اویو پر دستخط کئے. اس معاہدہ کے مطابق چینی کمپنیوں کی طرف سے چھتیس گڑھ میں سرمایہ کاری شمسی توانائی کے آلات بنانے، ریلوے اور عمارتوں کے تعمیری سامان کی بنیاد پر صنعتوں کے لئے کی جائے گی۔
چینی کمپنی جھونگلی ٹیلسن سولر کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے کیبل بنانے، ریئل اسٹیٹ اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں چھتیس گڑھ میں تقریبا 500 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ڈاکٹر سنگھ اس موقع پر جھنگجھاؤ میں منعقدہ چین (ہینان) کے 10 ویں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلے اور نمائش میں بھی شامل ہوئے، جہاں سے انہوں نے چین سمیت 25 ممالک کے تجارتی نمائندوں سے خطاب کیا. جھینگجھاؤ میں ہونے والا یہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ چین کا ایک اہم اہتمام سمجھا جاتا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے اس موقع پر غیر ملکی نمائندہ وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا چھتیس گڑھ ایک ایسی ریاست ہے جہاں صنعتی ترقی کے لئے سرمایہ لگانا سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی منافع بخش ہوگا۔ اس کا فائدہ ہندوستان کی نئی ریاست کے طور پر چھتیس گڑھ کو ملے گا، جہاں ہمارے نوجوانوں کو صنعتوں میں روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔

Recent Posts

یواے ای ہندوستان میں 2 بلین ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری

یواے ای ہندوستان میں 2 بلین ڈالر کی کرے گا سرمایہ کاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چار ملکی گروپ آئی ٹو یو ٹو معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان بھر میں 'انٹیگریٹڈ فوڈ پارکس' کے قیام کے لیے  دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس فیصلے کا اعلان گروپ کے رہنماؤں، وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، اسرائیل کے...

کشمیر:چھ مہینوں میں 70,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی

کشمیر:چھ مہینوں میں 70,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی

سری نگر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اگلے چھ مہینوں میں 70,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ جموں و کشمیر سیاحت اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے اور فی الحال متحدہ...

یوکرین تنازع: سرمایہ کاروں کو 13 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

یوکرین تنازع: سرمایہ کاروں کو 13 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ممبئی روس اور یوکرین کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے آج ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہیں 13.4 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سینسیکس میں درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ بدھ کو 255.68 لاکھ کروڑ روپے تھی، جو جمعرات کو بڑھ کر...

گوگل-ایئرٹیل شراکت،ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

گوگل-ایئرٹیل شراکت،ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

نئی دہلی: معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28...