Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنےکے لیے14.34 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے

by | Feb 1, 2018

آبپاشی کی سہولت سے محروم 96 اضلاع میں آبپاشی کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت 2600 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
نئی دہلی ، یکم فروری 2018؛ خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے آج پارلیمنٹ میں 19-2018 کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے ملک کے دیہی علاقوں میں روزی روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘جیسا کہ میری تجاویز سے اشارہ ملتا ہے، آئندہ سال حکومت کی توجہ، روزی روزگار کے مواقع ، زراعت نیز متعلقہ سرگرمیوں اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر اور زیادہ رقم خرچ کر کے، دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ روزی روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہوگی۔
جناب جیٹلی نے بتایا کہ 19-2018 میں، دیہی علاقوں میں روزی روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر مختلف وزارتوں کے ذریعے مجموعی طور پر 14.34 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جس میں 11.98 لاکھ کروڑ روپے کے، بجٹ سے علیحدہ اور ماورائے بجٹ وسائل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سرگرمیوں اور خود روزگاری کے ذریعے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع کے علاوہ اس خرچ سے 321 کروڑ افرادی دن کے برابر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، 3.17 لاکھ کلومیٹر دیہی سڑکیں بنیں گی ، 51 لاکھ نئے دیہی مکانات کی تعمیر ہوگی، 1.88 کروڑ بیت الخلاء بنیں گے اور زرعی ترقی کے علاوہ 1.75 کروڑ نئے کنبوں میں بجلی کنکشن دستیاب کرائے جائیں گے۔
مزید برآں ، حکومت نے قومی دیہی روزگار مشن کے لیے مختص کی جانے والی رقم میں قابل ذکر اضافہ کرتے ہوئے 19-2018 کے لیے 5750 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ جناب جیٹلی نے کہا کہ خواتین کے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کو دستیاب کرائے جانے والے قرضوں میں 17-2016 میں تقریباً 42,500 کروڑ روپے تک کا اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے 37 فیصد زیادہ ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت کو یقین ہے کہ خود امدادی گروپوں کو دستیاب کرائے جانے والے قرضوں کی رقم مارچ 2019 تک بڑھ کر 75,000 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ زیر زمین پانی سے آبپاشی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا – ہر کھیت کو پانی – کے تحت حکومت نے اس مقصد کے لیے 26,00 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس سے آبپاشی کی سہولت سے محروم 96 اضلاع میں سینچائی کی یقینی سہولت دستیاب ہوگی۔ یہ 96 ایسے اضلاع ہیں جہاں فی الحال 30 فیصد سے بھی کم زمین میں آبپاشی کی سہولت دستیاب ہے۔

Recent Posts

ممتا نے 30,000 نوکریوں کا کیا اعلان ، 11,000 کو ملے اپوئنٹ منٹ لیٹر

ممتا نے 30,000 نوکریوں کا کیا اعلان ، 11,000 کو ملے اپوئنٹ منٹ لیٹر

                                                                                                                                                                                                      محمد شمیم حسین                                                        ...

وزارت خارجہ کی نکلی نئی بھرتی

وزارت خارجہ کی نکلی نئی بھرتی

 وزارت خارجہ نے لائبریری اینڈ انفارمیشن کیڈر میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پے میٹرکس میں لیول 11 میں لائبریری اینڈ انفارمیشن آفیسر(LIO) کے عہدے کو پرکے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ ان عہدوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔  وزارت خارجہ کے لائبریری اینڈ...

قابلیت کے باوجود رمسا اساتذہ روزگار سے محروم کیوں؟

قابلیت کے باوجود رمسا اساتذہ روزگار سے محروم کیوں؟

سرفراز احمد ٹھکر  پونچھ ہندوستان بھر میں نظامِ تعلیم میں بہتری لانے کے لئے اگرچہ مرکزی سرکار نے بہت سی اسکیمیں عمل میں لائیں اور بہت سے ایسے منصوبہ جات بنائے جن سے معیاری تعلیم کو فروغ مل سکے۔ مرکزی سرکار کی ان اسکیموں کا فائدہ بہت سی ریاستوں نے اٹھاتے ہوئے اپنے...

ایسٹ کوسٹ ریلوے: اپرنٹس کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

ایسٹ کوسٹ ریلوے: اپرنٹس کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب

 نئی دہلی ہندوستانی ریلوے نےایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت اپرنٹس کے عہدوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل امیدوار جو ان عہدوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ انڈین ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ rrcbbs.org.in پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرنے...