Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

راجستھان کا قابل نفرت سیاسی ڈرامہ ختم کیا جائے۔ ایس ڈی پی آئی

by | Jul 20, 2020

محمد شفیع

محمد شفیع

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں راجستھان میں بی جے پی کی طرف سے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی سخت مذمت کرتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس دونوں سے راجستھان میں قابل نفرت سیاسی ڈرامے کو ختم کرنے کو کہا ہے۔ محمد شفیع نے مزید کہا ہے کہ 2014میں مودی اور ان کی ٹیم کے ذریعے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہندوستان میں جمہوریت کو وینٹلیٹر پر لگادیا گیا ہے۔ انتہائی دائیں بازوکے فاشسٹوں کے ذریعے ملک کے تمام جمہوری اصولوں کو نشانہ بناکر قتل کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے ذریعے غیر جمہوری سیاسی خرید و فروخت کی فہرست میں راجستھان تازہ ترین ریاست ہے۔ جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی بھاری رقم میں خریدے جاتے ہیں اور بی جے پی کے ذریعے کانگریس کی حکومتوں کو گرایا جارہا ہے۔ بی جے پی نے کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں اس گھناؤنے کاروبار کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ صدی پرانی کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی بی جے پی کی طرف سے پیش کردہ دلکش پیش کشوں کو ٹھکرانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی عزائم کیلئے ملک و عوام کے مفاد کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ بی جے پی دراصل ڈوبتے جہاز کے ملاحوں کو نکال رہی ہے۔کانگریس کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ پارٹی مکمل طور پر بی جے پی کی طرف سے متاثر نہیں ہے۔اس طرح کے بحرانوں کو سنبھالنے کیلئے کانگریس کے پاس مضبوط لیڈر شپ نہیں ہے۔ اشوک گہلوت کے ساتھ سچن پائلٹ کا موجودہ معاملہ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کے ساتھ جیوتی رادتیہ سندھیاسے مختلف نہیں ہے۔ کانگریس میں پرانے لیڈروں کو مانوس کرنے کیلئے قابل نوجوانوں کوکنارے کیا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اسی کی وجہ سے کانگریس پارٹی مسائل سے دوچار ہے۔ ایس ڈی پی آئی انڈین نیشنل کانگریس سے درخواست کرتی ہے کہ وہ پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے پارٹی سیٹ اپ کی تشکیل نو کرتے ہوئے محب وطن اور عوام نواز لیڈروں کو آگے لائے اور کانگریس پارٹی میں شامل نوجوانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ملک کو فاشسٹوں کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے ذاتی عزائم سے زیادہ ملک اور عوام کے مفاد میں دلچسپی رکھیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

آن لائن کاروبار میں خود کفیل ہوتی خواتین

ارچنا کشور چھپرا، بہار عورت قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ پوری دنیا اس نصف آبادی پر مشتمل ہے۔ 8 مارچ دنیا کی اس نصف آبادی کا دن ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ تمام...

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا...