صحافی شاہد انصاری ممبئی کے مشہور پی وی ایس بیسٹ ڈیجیٹل رپورٹنگ اوارڈ سے سرفراز

 

ممبئی : گذشتہ دنوں ملاڈ کے ہوٹل سائی پیلیس میں پتر کار وکاس سنگھ کے ذریعہ دیئے جانے والے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ۔ جس میں ممبئی ای ٹی وی بھارت اردو کے کنٹینٹ ایڈیٹر شاہد انصاری کو بیسٹ ڈیجیٹل رپورٹر کا ایوارڈ ایڈیشنل سالسٹر جنرل انل سنگھ ، ڈی جی کوسٹ گارڈ پرشانت کمار شرما ، این ڈی ٹی وی کے سنیل سنگھ اور آجتک کے ساحل جوشی کے ہاتھوں دیا گیا ۔
شاہد انصاری ای ٹی وی بھارت ممبئی کے کنٹنٹ ایڈیٹر ہیں اور وہ گذشتہ ۱۵ برسوں سے الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹنگ کررہے ہیں ۔
شاہد انصاری آئی ٹی این نیوز ، پی سیوین نیوز ، لیمن نیوز، آر کے بی شو سے جڑے رہے ہیں ۔ کئی برسوں تک نیوز ایکسپریس کے پرنسپل نامہ نگار بھی رہے ہیں ۔ ممبئی میں جرائم کی رپورٹنگ کرتے ہیں ۔ چھوٹی سے بڑی جرائم کی خبریں بڑی آسانی سے کور کرتے چلے آرہے ہیں ۔ جرائم کی خبروں کی نبض پکڑنے میں شاہد انصاری بہت ماہر ہیں ۔
خبروں کی پیشکش کا ان کا انداز سب سے جداگانہ اور اچھوتا ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ شاہد انصاری سینکڑوں صحافیوں کی بھیڑ میں انفرادی حیثیت رکھتے ہیں ۔ برسوں کی خبر نگاری کے تجربوں نے ان کو سکھایا ہے کہ خبروں کی دنیا میں بڑے بڑے چیلنج کیا کیا ہیں ۔
انہی چیلنجوں میں ایک مذہبی مافیا بھی ہے ۔ جن کے خلاف انہوں نے لگاتار خبر نگاری کی ہے اور مذہبی مافیائوں کے چہروں پر پڑے نقاب کو کامیابی کے ساتھ ہٹایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی کے اکثر صحافی شاہد انصاری کو ان کی بے لاگ خبرنگاری کے لئے بیباک اور ضدی صحافی کی حیثیت سے جانتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *