Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

علی گڑھ میں ہونے والی ’دھرم سنسد‘ ملتوی

by | Jan 18, 2022

                                                                                                                                                            علی گڑھ :(ایجنسی)

ہری دوار تنازع کے بعد علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے 22 اور 23 جنوری کو شہر میں مجوزہ دھرم سنسد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کئی معزز شہریوں، اقلیتی اداروں اور سابق مرکزی وزیر قانون کپل سبل نے بھی ضلع انتظامیہ کو ایک خط لکھ کر اس کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ کیونکہ اس سے فرقہ وارانہ طور پر حساس شہر میں کشیدگی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا۔اے ڈی ایم (سٹی) آر کے پٹیل کا کہنا ہے کہ چونکہ ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق اور کووڈ گائیڈلائنس نافذ ہیں اس لیے دھرم سنسد کے کنوینر کو اس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ نہ تو اجازت دی گئی تھی اور نہ ہی دی جائے گی۔ کئی معزز شہریوں، سبکدوش افسران، پروفیسروں اور سماجی کارکنان نے بھی ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری کو خط لکھ کر کہا تھا کہ علی گڑھ میں دھرم سنسد کا انعقاد ہری دوار کی طرز پر کیا جا رہا ہے۔ چونکہ علی گڑھ ایک حساس شہر ہے اس لیے یہ انعقاد رخنہ انداز ہو سکتا ہے۔ پورے ملک کا پرامن ماحول اسمبلی انتخابات کے درمیان سماج میں تناؤ اور خوف پیدا کر سکتا ہے۔ اس لیے مفاد عامہ میں اس طرح کے پروگرام کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

 

 

 

علاوہ ازیں عرضی دہندہ نے ہریدوار اور دہلی میں منعقد دھرم سنسد کے تعلق سے مجرمانہ کارروائی کا بھی مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی میں علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ کو بھی خط لکھ کر یہ یقینی کرنے کے لیے مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا تھا کہ مجوزہ انعقادات میں اشتعال انگیز تقریر کی اجازت نہیں دی جائے۔

 

 

 

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے اراکین نے بھی ضلع مجسٹریٹ سے مجوزہ دھرم سنسد کے لیے اجازت نہ دینے کی گزارش کی تھی۔ پارٹی کے ضلعی صدر غفران نور نے کہا تھا کہ ہریدوار میں منعقد دھرم سنسد کے دوران مبینہ طور سے نازیبا کلمات ادا کیے گئے جس سے فرقہ وارانہ خیر سگالی کو نقصان پہنچا تھا اور اب وہی لوگ علی گڑھ میں اس کا انعقاد کر رہے ہیں جو تشویشناک ہے۔

 

 

 

 

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...