Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

شیخ محمد بن زاید متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

by | May 14, 2022

دبئی: متحدہ عرب امارات کی اعلٰی کونسل نے شیخ محمد بن زاید کو ملک کا صدر منتخب کرلیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کے بعد اعلٰی کونسل کے اجلاس میں شیخ محمد بن زاید کو صدر کا عہدہ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان جمعے کو73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کو جمعے کو ہی ابوظبی کے البطین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ابوظبی کی شیخ سلطان بن زاید مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ال نہیان فیملی کے ارکان نے شرکت کی تھی۔ صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔

شیخ محمد بن زاید نے 2 نومبر 2004 کو متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا اور ابوظبی کے 16 ویں حکمران کے طور پر اپنے والد شیخ زاید بن سلطان ال نہیان کی جگہ سنبھالی تھی۔ وہ 7 ستمبر 1948 کو العین شہر میں پیدا ہوئے تھے اور اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔

شیخ خلیفہ کے انتقال پر ابوظبی کے اس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زاید ال نہیان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات نے ایک صالح بیٹا اور قائد کھو دیا ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امارات نے ایک نیک بیٹے اور بااختیار بنانے کا سفر جاری رکھنے والے ایک معتمد قائد کو کھو دیا ہے۔‘

محمد بن زاید ال نہیان کے مطابق ’شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے کارنامے، حکمت، سخاوت اور دوسری بہت سی خصوصیات ملک کے کونے کونے تک پھیلی ہوئی ہیں۔ میرے بھائی خلیفہ بن زاید، اللہ آپ پر رحم کرے اور جنت میں جگہ دے۔‘ (ایجنسی )

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...