Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حج کمیٹی آف انڈیا :سفرحج 2022سے متعلق تازہ رہنما اصول جاری

by | May 31, 2022

حج کمیٹی آف انڈیا نے سفرحج 2022سے متعلق عازمین حج کےلے تازہ رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ سفرحج کےدوران انھیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہواور وہ خوش اسلوبی سے اپنے فریضہ حج کو اداکرسکیں ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی ایک ریلیز کے مطابق رہنما اصول میں خواتین سے متعلق کہاگیاہے ایسی خواتین کو جوحمل کے آخری مرحلہ میں ہیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ماں اور پیداہونے والے بچے کی صحت سے متعلق شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ سعودی عرب کے حج حکام نے بھی اس کے تعلق سے متنبہ کیاہے ۔

اس میں عازمین حج کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اپنے پورے سفرحج کے دوران حج ویزا کی ہارڈ اور سافٹ کاپی اپنے پاس رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے دکھاسکیں ۔

سم کارڈ ایکٹی ویشن صرف سعودی عرب پہنچنے کےبعد ہی ہوگا۔عازمین حج کی سہولت کے لیے سم کارڈ فراہم کرنے والوں کی طرف سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں مقامات پر وافرتعداد میں کیوسک قائم کیے جائیں گے ۔تاہم ،ایکٹی ویشن کےلیے فنگر پرنٹ کی ضرورت ہوگی ۔

رہنما اصول میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے عازمین حج کو مشورہ دیاگیاہے کہ وہ ’’انڈین حاجیز انفارمیشن سسٹم ایپ ‘‘ڈاؤن لوڈ کریں ۔یہ ایپ بہت سی خدمات فراہم کرتی ہے جن میں رہائش کی پتہ لگانے اور کسی بھی شکایت کودرج کرنے کے لیے ٹول فری نمبر کی کنکٹویٹی شامل ہیں ۔

کووڈ -19کےموجودہ خطرے کے مدنظر عازمین حج کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ہروقت ماسک پہنیں ،چاہے دیگر ممالک کے حجاج کرام ضابطوں پر عمل کرتے ہوں یانہ کرتے ہوں ۔

عازمین حج کو خاص طورسے مشورہ دیا گیاہے کہ ’’حرم کے علاقہ میں زمین پر پڑی کسی بھی شے کو نہ چھوئیں ۔‘‘مزید برآں ،حرم کے علاقے میں کسی پرچم یا دیگر بینر وغیرہ کو نہ لے جائیں ۔نہ ہی شہر سے دور(جیسے تائف یا جدہ وغیرہ نہ جائیں )کیونکہ واپسی پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دوبارہ داخلہ سے روکا جاسکتاہے۔

سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت، صحت اور نظم ونسق سے متعلق مزید رہنمااصول جاری کر سکتی ہے جس کے بارے میں مناب وقت پر مطلع کیاجائیگا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...