اڈانی کو پیچھے چھوڑ امبانی پھر بنے ایشیا کے سب سے دولت مند

AMBANI

ممبئی:ہندوستان  کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین مکیش امبانی نے گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

 مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص قرار دیے جانے کے بعد گوتم اڈانی نوین نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالرہے جب کہ گوتم اڈانی کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔

ارب پتی شخصیات کی دولت پر نظر رکھنے والے بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں جمعے کو بامبے سٹاک ایکسچینج میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں 6.79 فیصد اور سال 2022 میں 16.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کا جائزہ لیں تو امریکی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوز کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک امیر ترین شخص ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ہمارے بارے میں

www.maeeshat.in پر ہم اقلیتوں خصوصا  مسلم دنیا میں کاروبار کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو حلال اور حرام کے حوالے سے اپنے آپ کو ممتاز کرتے ہیں۔ شروع سے ہی اس جریدے/ویب سائٹ نے مسلمان صنعت کاروں اور تاجروں کو قائل کیا ہے کہ وہ ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنائیں اور دوسرے کارپوریٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیں۔


CONTACT US

CALL US ANYTIME




نیوز لیٹر