کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
نئی دہلی :انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) کے سیاسی امور کمیٹی چیئرمین و کیرلا ریاستی صدر سید صادق علی شہاب تنگل نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی جی کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ یہ خط اس مشکل وقت میں کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کو دل سے حمایت دینے کیلئے ہے۔ پورا ملک کانگریس لیڈروں اور اس کے اداروں کے خلاف گھناؤنے ہراسانی کو دیکھ رہا ہے جو انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کو حکمران بی جے پی حکومت اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ ان کے گھٹیا سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ یہ ملک میں ہر جمہوری تحریک کو کچلنے کا حصہ بھی ہے۔ لہذا، اب وقت آگیا ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر ان فاشسٹ تحریکوں کے خلاف لڑیں۔ بی جے پی مسلسل اپوزیشن کو خاموش کرنے اور میڈیا کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ملک کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی میں دھکیل رہے ہیں۔ ہم، انڈین یونین مسلم لیگ، ہمیشہ کی طرح ہندوستان میں جمہوریت کے اقدار کے تحفظ کی اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...