Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

by | Sep 12, 2022

نئی دہلی: ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان پرانے معاشی اور سماجی ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر ہفتہ کو سعودی پہنچ گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے باہمی تعاون، مشترکہ ترقی، خوشحالی، استحکام، سلامتی اور ترقی کے امور پر ہونے والی کئی میٹنگوں میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا تحریری پیغام انہیں سونپا۔ اس دوران انہوں نے ولی عہد کو دوطرفہ(بائی لیٹرل ) تعلقات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کر کے ملاقات کی معلومات دی
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ’’آج شام جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی کا پیغام انہیں سونپا اور ہمارے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ہمارے تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات بانٹنے کے لیے آپ( ولی عہد) کا شکریہ۔
ہندوستانی برادری سے بھی خطاب
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سعودی عرب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت مشن کے تحت دنیا بھر سے کم از کم 70 لاکھ لوگوں کو ملک واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کے تحت ہم دنیا بھر سے 70 لاکھ ہندوستانیوں کو واپس لائے اور کسی نے بھی ایسا نہیں کیا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا انخلاء( اپنے لوگوں کو واپس لانے کا مشن) ہے، جو کووڈ کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر ٹکی ہیں۔ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق، سعودی عرب میں تقریباً 22 لاکھ ہندوستانی ہیں، جو کہ یہاں کی سب سے بڑی تارکین وطن (این آر آئی) کمیونٹی ہیں۔
وزیر خارجہ نے اتوار کی صبح ریاض میں پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں سفارت کاروں سے خطاب کیا۔ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح ریاض میں ’پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز‘ میں سفارت کاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-سعودی تعلقات ایک ایسے وقت میں بہت اہم ہو گئے ہیں ،جب دنیا کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ اپنے دوسرے ٹویٹ میں ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون، مشترکہ ترقی، خوشحالی، استحکام، سلامتی اور ترقی کا وعدہ کرتے ہیں۔
سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان اچھے تجارتی تعلقات
ہندوستان کی خام تیل کی درآمدات میں سعودی عرب کا حصہ 18 فیصد سے زیادہ ہے۔ مالی سال 22 اپریل سے دسمبر کے دوران دوطرفہ تجارت کی مالیت29.28 بلین ڈالر تھی۔ اس مدت کے دوران سعودی عرب سے ہندوستان کی درآمدات 22.65 بلین ڈالر اور سعودی عرب کو برآمدات 6.63 بلین ڈالر کی تھیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...