Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

فلک بوس عمارت میں آتشزدگی،7 ہلاک، راحت کا کام جاری، ٹریفک متاثر

by | Jan 22, 2022

ممبئی:(ایجنسی)

ممبئی کے تاڑدیو واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں ہفتہ صبح آگ لگ گئی۔ خبر ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ وہیں کئی لوگ شدید طور پر زخمی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لیول 4 یعنی خطرناک آگ ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھی۔ اس کے علاوہ پانچ ایمبولینس بھی موقع پر ہیں۔ فائر بریگیڈ کے ملازمین مسلسل آگے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

 

خبر ہے کہ تاڑ دیو میں بھاٹیا اسپتال کے پاس واقع کملا سوسائٹی نام کی 20 منزلہ عمارت میں آگ علی الصبح 7:30 بجے لگی۔ خطرناک آگ کی چپیٹ میں آئی عمارت سے اب تک 19 افراد کو بچایا گیا ہے۔ چار لوگوں کو نائر اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ بھاٹیا اسپتال میں داخل 15 میں سے تین کی حالت بے حد نازک ہے۔ وہیں دیگر 12 افراد کو جنرل وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ بلڈنگ میں ہی رہنے والی ایک فیملی نے جانکاری دی ہے کہ 19 فلور پر لگی آگ کا اندازہ تب ہوا، جب انہوں نے ڈاکٹ کھولا۔ فیملی نے بتایا کہ ڈاکٹ بری طرح تپ رہا تھا اور اسے کھولنے کے بعد ہی شارٹ سرکٹ اور دھماکے ہونے لگے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ممبئی کے کری روڈواقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی، جس میں ایک سیکورٹی گارڈ کی گر کر موت ہوگئی تھی۔ بھاشا میں شائع رپورٹ کے مطابق، مہانگر میں 61 منزلہ ایک رہائشی عمارت کی 19ویں منزل پر آگ لگنے کے بعد ایک فلیٹ سے ایک سیکورٹی گارڈ نیچے گرگیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔ سوشل میڈیا پر اس حادثہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں شخص کو گرنے سے پہلے بالکنی سے لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...