ڈاکٹر مظفر حسین غزالی اترپردیش کے مردم ساز شہر دیوبند کا نام آتے ہی دارالعلوم دیوبند کے گراں قدر کارناموں کا درخشاں باب وا ہو جاتا ہے ۔ جس میں قرآن و حدیث، فقہ و تفسیر کی تعلیم و ترویج، اشاعت و احیاء کے ساتھ فلسفہ و منطق، تاریخ، زبان و ادب اور صحافت کے فروغ و استحکام...
