Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نسیم اختر: سورن مندر میں لنگر کے لئے 33 ٹن اناج کا عطیہ کرنے والا مسلمان

by | Jul 15, 2020

نسیم اختر گزشتہ 15 سالوں سے سکھوں اور مسلمانوں کو نزدیک لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ پنجاب میں سکھ-مسلم مشترکہ فاؤنڈیشن چلاتے ہیں اور پنجاب بھر میں مشہور ہیں۔

naseem

ملیر کوٹلہ: امرتسر میں واقع سکھوں کا مشہور گردوارہ ’سورن مندر‘ میں ملیر کوٹلہ کے مسلمانوں کی جانب سے 33 ٹن اناج کا عطیہ کیے جانے کا معاملہ کافی زیر بحث ہے۔ مسلمانوں کے ایک گروپ نے خود سورن مندر پہنچ کر کار سیوا کی اور اناج سے بھرے ٹرک سورن مندر انتظامیہ کو سونپ دیئے۔ ملیر کوٹلہ پنجاب کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مسلمان کافی تعداد میں رہتے ہیں۔ مسلمانوں کا وفد ملیر کوٹلہ کے ڈاکٹر نسیم اختر کی سربراہی میں سورن مندر پہنچا تھا۔ نسیم اختر گزشتہ 15 سالوں سے سکھوں اور مسلمانوں کو نزدیک لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ پنجاب میں سکھ-مسلم مشترکہ فاؤنڈیشن چلاتے ہیں اور پنجاب بھر میں مشہور ہیں۔
نسیم اختر نے قومی آواز کو بتایا کہ لاک ڈاؤں کے دوران سورن مندر کی طرف سے ایک اپیل جاری کی گئی تھی کہ لنگر کے لئے تعاون دیا جائے۔ سورن مندر میں بہت بڑا لنگر چلایا جاتا ہے اور اس میں کھانے والوں سے یہ نہیں پوچھا جاتا کہ اس کا مذہب کیا ہے۔ نسیم نے کہا، ’’مجھے محسوس ہوا کہ ہمیں بھی اس کام میں تعاون کرنا چاہیے۔ ہم چاہتے تو گاؤں کے کچھ امیر لوگ مل کر ایسا کر سکتے تھے۔ مگر میرا مشورہ تھا کہ ہم نے مسلم اکثریتی گاؤں کے گھروں سے 5-5 کلو اناج اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہمارا خیال تھا کہ اس سے اچھا پیغام جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 35 دنوں تک گھر گھر جا کر 5-5 کلو اناج اکٹھا کیا گیا اور اس کا اچھا ریسپانس ملا۔ لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران سکھوں اور مسلمانوں نے مل کر کام کیا اور مسلمانوں کا ہر گاؤں میں استقبال کیا جاتا تھا۔ سکھ سماج کی عورتوں کی آنکھیں تو نم بھی ہو جایا کرتی تھیں۔ وہ پانی لے کر آتیں، کھانا کھانے کی درخواست کرتیں اور خوب دعاؤں سے نوازتی تھیں۔
نسیم اختر بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے تو سنگرور (ملیر کوٹلہ کا ضلع) کے تمام سکھ گیانیوں نے کافی احترام کیا۔ ہم نے 33 ٹن اناج جمع کیا۔ جب ہم اسے لے کر جا رہے تھے تو ہم نے معزز سکھوں کو بلایا اور انہوں نے ہمیں روانہ کیا۔ سورن مندر میں جب ہم پہنچے تو وہاں بھی کافی عزت سے نوازا گیا۔ وہاں اکال تخت کے اہم جتھیدار سردار ہرپریت سنگھ نے ہمارا استقبال کیا۔ انہوں نے ہمیں وہیں بیٹھا کر کھانا کھلایا۔
نسیم احمد 48 سال کے ہیں اور سکھ مسلم اتحاد کے لئے کام کرتے ہیں۔ نسیم نے کہا، ’’میں نے محسوس کیا کہ سکھوں اور مسلمانوں کے درمیاں کافی غلط فہمیاں ہیں۔ میں نے تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کیا تو یہ جانا کہ سکھ مذہب اسلام کے بہت زیادہ نزدیک ہے۔ اپنے مطالعہ کے دم پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ سکھ مذہب اور اسلام کا پیغام ایک ہی ہے۔ غورطلب ہے کہ ملیر کوٹلہ میں پنجاب کے کسی بھی شہر سے زیادہ مسلمان ہیں۔ یہاں کی رکن اسمبلی رضیہ سلطانہ پنجاب کابینہ میں وزیر ہیں۔
یہاں مسلم اور سکھوں میں اچھا تال میل ہے اور دونوں طبقے کندھے سے کندھے ملا کر کام کرتے ہیں۔ اچھے کام کا نتیجہ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ یہ بات دونوں فرقے کے لوگ بخوبی سمجھتے ہیں۔ آج کل خبریں طوفان سے بھی تیز ہیں۔ سہارنپور میں جب مسلمانوں نے گرودوارے کے لئے مسجد کی زمین دے دی تو یہاں بہت تعریف ہوئی۔ شاہین باغ میں ایک سکھ کے ذریعہ لگائے گئے لنگر پر بھی یہاں کافی بحث ہوئی۔
نسیم اختر بتاتے ہیں کہ یہ سب وہ ایک تنظیم کے بینر تلے کرتے ہیں۔ یہ مہم بھی اسی تنظیم کے تحت چلائی گئی تھی۔ یہی میری زندگی کا مقصد ہے اور اس کے لئے میں نے شادی بھی نہیں کی اور کلینک بھی بیٹھنا چھوڑ دیا۔ میں آخری دم تک محبت کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔
نسیم اختر ملک بھر میں ہندو-مسلمانوں کے درمیان بڑھتی دوری پر بھی فکر مند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ہندو-مسلمانوں نے ایک دوسرے کو سمجھنا بند کر دیا ہے۔ وہ صحت مند مباحثہ نہیں کرتے ہیں، ان کی بے جا بحث نے انہیں بربادی کی کگار پر لا کر کھڑا ک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں اور سماج میں میل ملاپ والی باتوں کو فروغ دینا چاہیے۔

Recent Posts

روس -یوکرین اناج پرتاریخی معاہدہ، گندم کی قیمت نارمل ہوگئی

روس -یوکرین اناج پرتاریخی معاہدہ، گندم کی قیمت نارمل ہوگئی

 ماسکو:روس اور یوکرین کے درمیان اناج کی برآمدات کے حوالے سے ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں پہلی مرتبہ کمی آئی ہے۔ جمعے کو ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں گندم کی قیمت روس یوکرین جنگ شروع ہونے سے پہلی والی سطح پر چلی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ روس...

نئی دہلی:ٹماٹر، پیاز اورآلو کی فصل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ

نئی دہلی:ٹماٹر، پیاز اورآلو کی فصل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ

ئی دہلی خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں کے وزیرمملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔ ٹماٹر، پیاز اورآلو (ٹی اوپی) کی فصلوں کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کے لئے موسمی حالات سمیت کئی عوامل یا اسباب ذمہ دار ہیں ۔ ان عوامل میں...

لالو پرساد یادو کی سزا پر بحث مکمل:چارہ گھوٹالہ

لالو پرساد یادو کی سزا پر بحث مکمل:چارہ گھوٹالہ

سی بی آئی عدالت کل اپنا فیصلہ سنائے گی رانچی۵ ؍جنوری : اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ کے معاملہ میں قصور وار قرار دیئے گئےراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی سزا پر جمعہ کو بحث مکمل ہوگئی ہے ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کل اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ خیال رہے...

تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں گراوٹ سے کسانوں کو تشویش

تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں گراوٹ سے کسانوں کو تشویش

حیدرآباد 26دسمبر(یواین آئی )تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک گراوٹ ہوگئی ہے۔باورچی خانہ کی اس اہم شئے کی قیمتوں میں اچانک کمی سے کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ تقریبا ایک ماہ پہلے اس کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا تھا ۔ شہر حیدرآباد میں...